ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وزیراعظم کو گندم اسکینڈل کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا

05 مئی, 2024 18:19

وزیر اعظم شہباز شریف کو سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک کی جانب سے گندم درآمدگی تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا۔
جی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو گندم اسکینڈل کی ابتدائی تفصیلات سے متعلق سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور سیکریٹری خوراک نے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023 سے مارچ 2024 تک 330 ارب روپے کی گندم درآمد ہوئی، 13لاکھ میٹرک ٹن گندم میں کیٹرے پائے گئے۔

مزید پڑھیں:

380 ارب کے گندم اسکینڈل میں کھیل کس نے کھیلا، حقائق سامنے آگئے

گندم اسکینڈل پر سابق نگراں وزیر اعظم کا موقف سامنے آگیا

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت میں 80 ارب کی لاگت کی 7 لاکھ میٹرک ٹن درآمدگندم پاکستان پہنچی، پاکستان سے گندم درآمد گی کیلئے ایک ارب10 کروڑ ڈالرپاکستان سے باہر گئے،اکتوبر 2024 میں ساڑھے 4 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نومبر 2023 میں 5لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، ساڑھے3 لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم دسمبر 2023 میں درآمد کی گئی، جنوری 2024 میں 7لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی،

وزیر اعظم کو فراہم کی گئی رپورٹ کے مطابق فروری 2024 میں ساڑھے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی، باہر سے گندم 280 سے 295 ڈالرز پرمیٹرک ٹن درآمد کی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top