جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم کا 83 ہزار سے زائد جزوی حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم

09 اکتوبر, 2021 16:21

اسلام آباد : وزیر اعظم نے دو ہزار سے زائد اداروں کی 83 ہزار سے زائد جزوی حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔

شہریوں کی شکایات پر وزیر اعظم عمران خان نے دو ہزار 549 اداروں کی جزوی طور پر حل شدہ شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی ایم ڈی یو کے مطابق 83 ہزار 741 شکایات دوبارہ کھول کر مجاز افسران کو ضروری کارروائی کیلئے تفویض کیا جائے گا۔ مذکورہ تمام شکایات میں شہریوں کو جُزوی ریلیف کا عندیہ دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوشش ناکام، جے یو آئی نے حمایت کرنے سے معذرت کرلی

43 ہزار 351 شکایات 773 وفاقی اداروں کی کھولی جائیں گی۔ صوبائی حکومتوں کی 40 ہزار 415 شکایات دو ہزار 450 اداروں کو دوبارہ تفویض کی جائیں گی۔

وفاقی سطح پر سب سے زیادہ شکایات 3181 IESCO کی کھولی جائیں گی۔ صوبائی سطح پر ایک ہزار 606 پنجاب ہائی وے کی، خیبر پختونخواہ میں پی ڈی اے کی، 412 سندھ میں کے ڈبلیو ایس پی کی 874 اور بلوچستان میں سیکنڈری ایجوکیشن کی 130 شکایات سر فہرست ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top