جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ازبکستان کی دعوت

30 دسمبر, 2020 14:59

اسلام آباد : ازبکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دے دی۔

سہہ ملکی کارگو ٹرین سروس کے معاہدے کی تقریب میں ازبک وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کی۔ ازبک وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے صدر کا پیغام وزیر اعظم تک پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان کارگو ٹرین سروس کا معاہدہ

انہوں نے کہا کہ ازبک صدر آپ سے جلد ملاقات کے متمنی ہیں۔ ازبک صدر کے پیغام میں کہا گیا کہ آپ کا بھائی آپ کے لئے نیک تمنائیں رکھتا ہے۔

وزیر اعظم نے ازبک صدر کو بھی دورہ پاکستان کا پیغام بھجوایا۔ ازبک وزیر نے وزیر اعظم کو دورہ ازبکستان کی دعوت بھی دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بخارا اور ثمر قند میرے پسندیدہ شہر ہیں، خود بھی بہت جلد ازبکستان کا دورہ کروں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top