جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم شہباز شریف کا بارہ کہو بائی پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

03 اگست, 2023 11:49

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نےبارہ کہو بائی پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بارہ کہو بائی پاس ایک بہترین منصوبہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو راستہ فراہم کرنا عین عبادت ہے۔ آج میرے لیے قلبی سکو ن اور اطمینان کا دن ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ بائی پاس سے لوگوں کے مسائل میں کمی ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بارہ کہو میں ٹریفک جام ہونا معمول کی بات تھی۔ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے بارہ کہو سے گزرنا محال تھا ۔

انہوں نے کہا کہ بارہ کہو منصوبہ بہت پہلے مکمل ہوجانا چاہیے تھا ۔ اگر نواز شریف کو سازش کے ذریعےنہ ہٹایاجاتا تو یہ منصوبہ بہت پہلے مکمل ہوچکا ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں سی پیک کے دوسرے مرحلے کی کامیابی اور جذبے کیساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے اس منصوبے کی تکمیل کیلئے 3ماہ کا ٹارگٹ دیا تھا اگر چیلنجز نہ آتے تو یہ ٹارگٹ مکمل ہوجاتا۔ آرمی چیف نے بڑی کمٹمنٹ دکھائی ہے ،آرمی چیف اگر سپورٹ نہ کرتے تو یہ کام مکمل نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 14اگست پر بے پناہ سیاح آزاد کشمیر کی طرف جائیں گے ۔ بارہ کہو بائی پاس سے وقت اورایندھن دونوںکی بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں اب ایل سیز کھل رہی ہیں ، ملک میں اب الیکٹرک بسیں آئیں گی اور آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top