جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نیوزی لینڈ کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا ایک چیلنج ہے: کپتان ندا ڈار

02 دسمبر, 2023 15:11

 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے ان کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلناایک چیلنج ہے اورکھیلنا آسان نہیں۔

کپتان ندا ڈار نے ڈونیڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے اسپن اور فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیریز سے پہلے ہمارے پریکٹس سیشن بہت اچھے رہے ہیں، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے اس کے لیے بھرپور تیاری کرنا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہماری ینگ پلیئرز کے لیے اچھا موقع ہے، ہم اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں کھیلنا ایک چیلنج ہے لیکن سیکھنے کا موقع ملتا ہے، ہم جس طرح کھیلتے ہوئے آرہے ہیں ہمیں اس سلسلے کو برقرار رکھنا ہے، ہماری پوری ٹیم باصلاحیت ہے۔

قومی ویمن ٹیم کی کپتان کا کہنا تھاکہ سوزی بیٹس کے نام پر گراؤنڈ کا نام رکھنے پر خوشی ہوئی، سوزی بیٹس کو 300 انٹرنیشنل میچ مکمل ہونے پر مبارکباد دیتی ہوں، نیوزی لینڈ میں کھیلنے کے لیے ہمیشہ پرجوش ہوتے ہیں، یہاں فینزسپورٹ کرنے کے لیے آتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔

یہ پڑھیں : انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، عماد وسیم نے بڑا راز فاش کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top