جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے : شیری رحمان

28 اپریل, 2021 11:54

اسلام آباد : شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ادارے کا اصل مسئلہ حکومت کی نااہلی اور ہوائی جہاز کی کمی ہے، پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنایا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان پی آئی اے بزنس منصوبہ سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو کریش کردیا۔ لائسنس گیٹ کے بعد ای یو کے دارالحکومت میں پی آئی اے گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کے اثاثوں کو دوست احباب کی کمپنیوں کے ذریعہ بیرون ملک فروخت کیا۔ اب یہ پی آئی اے کو نئے کاروباری منصوبے کے ذریعے ناکارہ بنا رہے ہیں۔ پی آئی اے کے منافع بخش بین الاقوامی روٹس کو حریفوں کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : قرض 18 کھرب تک پہنچ گیا، ہر پاکستانی 1 لاکھ 75 ہزار کا مقروض ہے : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ تباہی سرکار کہہ رہی کہ ملازمین ہی ادارے کا اصل مسئلہ ہیں، جبکہ اس سب کے پیچھے حکومت کی نااہلی اور ہوائی جہاز کی کمی ہے۔ حکومت نے حال ہی میں دعویٰ کرکے گمراہ کیا کہ پی آئی اے کے نقصانات کو کم کیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اب تک پی آئی اے کا یہ انوکھا کاروباری منصوبہ نہیں دیکھا ہے۔ پی آئی اے کی سیکیورٹی، لائسنس اور حادثے کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی میں سول ایوی ایشن اور وزیر میں اختلاف نظر آیا۔

پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے واقعات کے بعد بھی سول ایوی ایشن اور وزیر کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top