جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

24 جون, 2024 17:26

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت یکم جولائی سے بجٹ 2024-25 کے نفاذ کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کرنے والی ہے۔

مالی سال 2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر یہ پہلی نظر ثانی ہوگی۔

حال ہی میں مجوزہ فنانس بل 2024 میں حکومت نے زیادہ سے زیادہ پیٹرولیم لیوی میں قابل ذکر اضافہ کرتے ہوئے اسے 20 سے 80 روپے فی لیٹر بڑھا دیا ہے۔

اس ایڈجسٹمنٹ سے ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں پر نمایاں اثر پڑنے کی توقع ہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 258.16 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 267.89 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، تاہم نئی لیوی کے ساتھ ان قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ براہ راست صارفین کے لئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا جب کہ قیمتوں میں اضافے کی درست حد کی تصدیق 31 جون کو ہوگی۔

ایندھن کی قیمتوں میں متوقع اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عوام پہلے ہی افراط زر کے دباؤ سے نبرد آزما ہیں  اور اس پیش رفت سے گھروں اور کاروباری اداروں پر معاشی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top