جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور : اٹلی سے تعلق رکھنے والے سیاح کی فلیٹس میں پرُاسرار موت

05 دسمبر, 2023 13:48

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ناصر باغ میں اٹلی سے تعلق رکھنے والے غیرملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

پیر کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نجی فلیٹس میں اٹلی کے سیاح کی خودکشی کی اطلاع ملی۔

ایس پی ورسک ڈویژن ارشد خان نےبتایا کہ اٹلی کے سیاح کی موت بظاہر خودکشی لگ رہی ہے کیونکہ جسم پر کوئی تشدد کا نشان موجود نہیں، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاح کے کمرے سے ایک خط بھی ملا ہے جس کو فارنزک کے لیے بھجھوا دیا ہے۔

ایس پیکے مطابق اٹلی کا سیاح سیر و تریح کے لیے پشاور آیا تھا مگر ایک ماہ قبل ناصر باغ کے فلیٹس میں کمرہ کرایہ پر لیا ہوا تھا جہاں وہ اکیلے رہ رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ سمیت جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سیاح کی لاش کو تحویل میں لےکر تفتیش شروع کردی گئی ہے، اور خودکشی سے متعلق وزات خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ غیرملکی شہری کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی سیاح کو 9 اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا۔

یہ پڑھیں : لاہور: گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی موت، ملزم افنان کیساتھ بیٹھا دوست ابراہیم بھی گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top