جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور جلسہ : پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر اے این پی کا احتجاج

01 دسمبر, 2020 14:47

پشاور : ایمل ولی نے پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر کو مسترد کردیا ہے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف اے این پی کا احتجاج کیا گیا۔ کارکن اور ضلعی رہنماء پریس کلب کے باہر جمع ہوگئے۔ کارکنوں کی جانب سے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کورونا کو وباء مان ہی نہیں رہی، ملک کو نقصان ہوگا : تیمور جھگڑا

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر کو مسترد کرتے ہیں۔ اگر لاک ڈاؤن نہیں ہے، سب کچھ کھلا ہے تو سیاسی سرگرمیاں کیوں بند ہونی چاہیے۔ اگر مکمل لاک ڈاؤن ہوا تو ہم بھی گھر سے نہیں نکلے گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومتی جلسوں میں کیا کورونا نہیں لگتا؟ سیاسی عمل دستور جاری رہے گا۔  100 سال منانے کے حوالے سے جنوری میں پشاور میں جلسہ کرینگے۔ اگر مقدمہ واپس نہ کیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top