جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پشاور میں دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

14 جنوری, 2020 21:01

پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پشاور میں کارخانہ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا،

دھماکا کے باعث پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں،

خیبر پختونخوامیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری

جنہیں طبی امداد کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے بعد جمرود پشاور روڈ کو بند کردیاگیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top