جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوکرین پر حملہ، تیل کی قیمتوں میں تین ڈالر فی بیرل کا اضافہ، روسی کرنسی کریش

24 فروری, 2022 16:04

روسی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے باعث پھیلنے والی بے چینی نے تیل کی قیمتوں میں تقریباً تین ڈالر فی بیرل کا اضافہ کردیا ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے اعلان کے بعد جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں گر گئیں اور تیل کی قیمتوں میں تقریباً تین ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوگیا۔

ٹوکیو اور سیئول میں مارکیٹ بینچ مارک 2 فیصد گرے اور ہانگ کانگ اور سڈنی میں 3 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرین پر حملہ، سات افراد مارے گئے، یوکرین میں مارشل نافذ، افراتفری

دوسری طرف روسی کرنسی ربل فوری طور پر 10 فیصد کریش کر کے کم ترین سطح پر آگئی، جو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 90 اور یورو کے مقابلے میں 100 تک گر گئی۔

ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ ایکسچینجز دونوں نے کہا کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر شیئر ٹریڈنگ کو غیر معینہ مدت تک معطل کر رہے ہیں۔

ماسکو ایکسچینج نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ تمام مارکیٹوں پر تجارت معطل کر دی گئی ہے۔ دوبارہ شروع ہونے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top