جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عوام افطار اجتماعی طور پر کرنے سے گریز کریں، رمضان پھر آئے گا، بچھڑا نہیں : مرتضیٰ وہاب

28 اپریل, 2021 14:38

کراچی : مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، عوام سحری و افطار اجتماعی طور پر کرنے سے گریز کریں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہے۔ عوام سحری و افطار اجتماعی طور پر کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ رمضان میں گھر میں بیٹھ کر عبادت کریں۔ عید اور رمضان اگلے سال پھر آئے گا اگر کوئی پیارا بچھڑ گیا تو وہ واپس نہیں آئے گا۔ کورونا وائرس کی پہلی لہر میں جو تدابیر کی تھی وہ تیسری لہر میں بھی اختیار کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 201 پاکستانی کورونا وباء سے انتقال کرگئے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصلے صرف حکومت نے نہیں کرنے، عوام بھی ساتھ دے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : بہتری نہ آئی تو سخت اقدامات کرنے پڑیں گے : فواد چوہدری

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ویکسین فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ویکسین لگوائی جو خوش آئند ہے۔ صاحب اسطاعت افراد نجی سیکٹرز سے ویکسین لگوائیں، جو لوگ نجی سیکٹر سے ویکسین لگوانا چاہتے ہیں، انہیں سہولیات دی جائیں۔ ویکسین کے عمل میں عمر کی شرط ختم ہونی چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ جو سمجھ رہے ہیں کہ پاکستان نے کورونا پر قابو پالیا تو ایسا کچھ نہیں ہے۔ عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ حکومت آئی تو چینی 55 روپے کلو تھی، قیمت 80 روپے تک پہنچی تو عمران خان نے نوٹس لیا، جس سے چینی 80 روپے سے بڑھ کر 108 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ اس کی ذمہ دار تو سابقہ حکومتیں نہیں ہوسکتی نا۔

ان کا کہنا تھا کہ شوگر انکوائری رپورٹ موجودہ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی کی قلت چینی ایکسپورٹ کرنے کی وجہ سے ہوئی۔ قلت بڑھنے سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ میں لکھا ہے کہ سب سے بڑا اسٹیک جہانگیر خان کا ہے۔ اومنی گروپ کا اسٹیک 1.6 فیصد ہے۔ اومنی گروپ کی شوگر ملز بند کری گئیں تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top