جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریم صفدر جیسے لوگوں کی پہچان جھوٹ، کرپشن اور چوری چکاری ہے: فرخ حبیب

09 جولائی, 2021 16:16

اسلام آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ابو بچاؤ مہم کے روح رواں آج کل آپ کو کشمیرمیں نظر آرہے ہیں، ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جس سے کشمیر کی جدوجہد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ مریم صفدر جیسے لوگوں کی پہچان جھوٹ، کرپشن اور چوری چکاری ہے۔

وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری جانتے ہیں ان کی آواز عمران خان ہیں، عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کی آواز بلند کی، عمران خان مودی کا سیاہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پاکستان کی مشکل وقت میں ڈور سنبھالی: فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ 2 بچے آج کل کشمیر میں جلسیاں کرتے نظر آرہے ہیں، ابو بچاؤ مہم کے روح رواں آج کل آپ کو کشمیرمیں نظر آرہے ہیں، ایسی زبان استعمال کررہے ہیں جس سے کشمیر کی جدوجہد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے وہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں الزام برائے الزام کی سیاست کی جارہی ہے، وزیراعظم نے کشمیریوں کا حقیقی معنوں میں سفیر بننے کا حق ادا کیا، انتخابات میں ان کو بری طرح شکست ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مریم صفدر جیسے لوگوں کی پہچان جھوٹ، کرپشن اور چوری چکاری ہے، مریم نواز کشمیر میں کھڑی ہوکر کہتی ہیں میں اپنے گھر آئی ہوں، عوام جانتے ہیں انہوں نے کتنی بار مریم نواز کو اپنے گھر کا دورہ کرتے دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹڈ کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے : مریم نواز

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین بھی کشمیر میں نظر آرہے ہیں، کیا پرچی چیئرمین وہاں بھی کرپشن پہنچانا چاہتے ہیں؟،

کل کشمیرسے بھی ٹی ٹیاں لگ رہی ہوں گی، کہا جاتا ہے نوازشریف کی جان کی ضمانت دیں، کیا لندن میں نواز شریف کی جان کی ضمانت ہے؟، آپ سیدھی طرح کہیں کیسز ختم کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

وزیرمملکت اطلاعات سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیش بانٹتے ہوئے علی امین گنڈا پور کی ویڈیو پر آپ کیا کہیں گے؟، جس کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ علی امین جس سڑک سے گزر رہے تھے وہ ٹوٹی ہوئی تھی، علی امین گنڈا پور نے لوگوں کی مدد کیلئے ذاتی جیب سے پیسے دیئے، لوگوں کا مسئلہ حل ہوتا ہے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top