جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات سے قبل عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

08 مئی, 2023 18:17

اسلام آباد:ممکنہ انتخابات سے پہلے عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافے ،مزدوروں کی کم از کم اجرت40ہزار اور پنشن میں 30فیصد اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اس بات کاحتمی فیصلہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کریں گے۔

وزیرخزانہ کا جون کے دوسرے ہفتے میںقومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کاپلا ن ہے ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے بجٹ تیار کریں گے جب کے نئے بجٹ کی تیاری میں آئی ایم ایف کے خدشات بھی مد نظر رکھے جائیں گے

زرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے ساتھ ترقیاتی فنڈز پر بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے،آخری بجٹ میں عوام کو بھرپو ر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس ریلیف کےلئےپیٹرول اورڈیزل کی قیمت میں کمی کامنصوبہ بنایا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top