جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے: وزیر خارجہ

17 اکتوبر, 2021 18:51

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے، حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت پامال کی ہے، 30 سال میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کچھ نہیں دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم لٹیروں کا ٹولہ ہے کس منہ سے احتساب کی بات کرسکتا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل پیرا ہے، لوٹ مار کرنیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو احتساب ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں وہ صرف قوم اور ملک کا سوچتے ہیں: اسد قیصر

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا تحفہ ہے، غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک ہے، حکومت کو لوگوں کی مشکلات اور مسائل کا احساس ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top