جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا : شبلی فراز

28 نومبر, 2020 16:09

کوہاٹ : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمیں بیمار معیشت میں ملک میں ملا، ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کوہاٹ میں کی گئی پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی۔ ماضی میں کوہاٹ محرومیاں کا شکا رہا۔ کوہاٹ ایک زرخیز زمین ہے۔ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے سال میں کوہاٹ کا بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ ہمیں بیمار معیشت میں ملک میں ملا۔ اقتدار ملا تو ادارے مفلوج اور خزانہ خالی تھا۔ ظاہری طور پر ملک کو معاشی توانا دکھایا جاتا تھا، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ذاتی مفاد میں اندھی اپوزیشن عوام کی زندگیوں سے کھیلنا بند کرے : شبلی فراز

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ہر سمت سے ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ملی ہے۔ معیشت اور دیگر معاملات کو ٹھیک کررہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر احساس اور صحت کارڈ جیسے پروگرام شروع کیے۔

شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت کورونا میں شفاف طریقے سے رقم مستحقین میں تقسیم ہوئی۔ کوئی شک نہیں کہ جس حال میں ملک ملا اس وقت سے آج بہتر ہے۔ ہماری معیشت کے بنیادی اہداف مثبت ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top