جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امن میں حصہ دار ہوں گے، جنگ میں نہیں، افغانستان پر گہری نظر ہے : فواد چوہدری

12 جولائی, 2021 13:30

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، امن میں حصہ دار ہوں گے، لیکن جنگ میں نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر کی گئی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہے کابل میں ایک پر امن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو بھی ہاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے، ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کی خراب صورتحال پر ملکی مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں : معید یوسف

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے، لیکن جنگ میں نہیں، پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top