جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بڑی عدالت پارلیمنٹ ہے، سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا : آصف زرداری

10 اپریل, 2023 11:38

اسلام آباد : سابق صدر کا کہنا ہے کہ عوام کی سب سے بڑی عدالت پارلیمنٹ ہے۔ عوام کی عدالت کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے آئین کی صورت میں قوم کو تحفہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین متفقہ دستور ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز 1973 کے آئین پر دستخط کرنے والے تمام سیاستدانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ہم آئین کی بحالی کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے پیپلزپارٹی کے تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : راونتی کچے کے ڈاکوؤں کا محاصرہ، دریائے سندھ کے کنارے 50 چوکیاں قائم

ان کا کہنا تھا کہ آمریت کے تاریک ادوار میں جیالوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو راستہ دکھایا۔ گڑھی خدا بخش بھٹو کاگنج شہیدان جمہوریت پرستوں کیلئے مینار نور ہے۔ 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی زندگی کا اولین مقصد تھا۔

سابق صدر نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال ہو چکا ہے۔ عوام کی سب سے بڑی عدالت پارلیمنٹ ہے۔ عوام کی عدالت کے سامنے سب کو سر تسلیم خم کرنا پڑے گا۔ چند عناصر کے آئین سے انحراف کے باعث ملک مشکلات سے دو چار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top