جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطینی اسرائیلی فوجیوں کیخلاف ‘فدائی حملوں’ کیلئے تیار ہوجائیں

29 اگست, 2024 13:19

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے اسرائیلی فورسز کیخلاف مزاحمت کے پرانے طریقے کو اپنانے کا مطالبہ کردیا۔

مسجد اقصیٰ سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران ویڈیو لن ک کے ذریعے کیے گئے اپنے خطاب میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ خالد مشعل کہا کہ مغربی کنارے میں حالات سخت ہونے کے باوجود مزاحمتی کارروائیاں بڑھتی جا رہی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ فدائی (یعنی خودکش حملوں) کارروائیوں کی طرف واپس لوٹا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حالات میں قابض اسرائیل کے خلاف کھلی جنگ ہی موزوں ہے، وہ ہمارے ساتھ کھلی لڑائی لڑ رہے ہیں تو ہم بھی یہی کریں گے۔

مزید پڑھیں: غزہ؛ فلسطینیوں نے ‘پلاسٹک اور کوڑا کرکٹ’ سے ڈیزل بناڈالا

خالد مشعل نے کہا کہ دشمن نے تمام محاذوں پر لڑائی چھیڑ دی ہے خواہ ہم وہاں لڑ رہے تھے یا نہیں، دشمن کہتا ہے کہ میں پاگل ہوں، اب معاملہ قوم کی طرف ہے کہ وہ اس کی ذمے داری اٹھائے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، اقوام متحدہ عملے کی غزہ میں نقل وحرکت معطل

خالد مشعل نے کہا کہ میں تمام لوگوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ صہیونی وجود کے خلاف عملی مزاحمت میں متعدد محاذوں میں شریک ہوں۔

خالد مشعل نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کے لیے توسط کی کوششوں میں امریکی سفارتی کوششوں پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کو "وسیع تباہی والے ہتھیار” فراہم کرکے معاہدہ کروا کر ہماری آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top