مقبول خبریں
اسرائیلی فوج کی فائرنگ، اقوام متحدہ عملے کی غزہ میں نقل وحرکت معطل
اقوام متحدہ فوڈ ایجنسی نے اپنی ایک ٹیم پر اسرائیلی چوکی کے قریب فائرنگ کے بعد اپنے عملے کی نقل و حرکت عارضی طور پر روک دی۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ وادی غزہ پل پر پیش آیا، ٹیم غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے ٹرکوں کے قافلے کو لے کر دو ڈبلیو ایف پی بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کریم شالوم وکرم ابو سالم کے مشن سے واپس آ رہی تھی۔
بیان کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایف پی کی گاڑیوں میں سے ایک آئی ڈی ایف چیک پوائنٹ کی طرف بڑھتے ہوئے براہ راست گولی کا نشانہ بنی۔
ڈبلیو ایف پی نے اسرائیلی حکام اور تنازع کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا وہ غزہ میں تمام امدادی کارکنوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔