جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئے کرنسی نوٹ کیسے اور کس ڈیزائن کے ہوں گے؟ تصاویر منظر عام پر

06 ستمبر, 2024 18:20

بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کیلئے کروائے گئے مقابلے کے نتائج جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کل 9 ڈیزائنرز کے جانب سے بھیجے گئے 10 ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جنہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شارٹ لسٹ ہونے والے ڈیزائن علامتی ہیں، جنہیں ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد چنا ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کیلئے آرٹ مقابلے کا اعلان کردیا

بینک دولت پاکستان کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنز غیر ملکی ڈیزائنرز کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: نئے نوٹوں کی ویڈیو وائرل،اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کردی

واضح رہے کہ غیر ملکی ڈیزائنرز ان ڈیزائنز کو دیکھتے ہوئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر حتمی ڈیزائن تیار کرنے میں آزاد ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک نے جن ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا ہے ان میں 20 روپے، 50 روپے ، 100 روپے اور ہزار روپے کے نوٹ کا ایک ایک ڈیزائن جبکہ 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے نوٹوں کے 2،2 ڈیزائن شامل ہیں۔

ڈاکٹر شیریں عابدی اول 10 روپے NDB031353

مرزا سفیان دوم 10 روپے NDB030720

ہارون خان اول 20 روپے NDB031108

سید فواد حسین اول 50 روپے NDB031393

میمونہ افضل اول 100 روپے، اور اول 5000 روپے NDB031178

ہادیہ حسن اول 500 روپے NDB030815

عینی زہرا دوم 500 روپے NDB031111

نورین اسلم اول 1000 روپے NDB0313148

کریم محمد دوم 5000 روپے NDB031801

پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے

پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے

پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے

پاکستان کے نئے کرنسی نوٹ کیسے ہوں گے؟ اسٹیٹ بینک نے ڈیزائن شارٹ لسٹ کرلیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top