ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نئے نوٹوں کی ویڈیو وائرل،اسٹیٹ بینک نے وضاحت جاری کردی

13 مارچ, 2024 12:30

حال ہی میں کراچی کے نیشنل بینک ماڈل کالونی برانچ میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں اسٹیٹ بینک نے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ بھیج دیے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان ماڈل کالونی برانچ کو نئے کرنسی نوٹ فراہم ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں ایک طرف پرنٹ اور دوسری طرف مس پرنٹنگ ہے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بینک مینیجر ویڈیو میں انکشاف کرتے ہوئے بتا رہے ہیں آج صبح جو کیش آیا ہے، نئے نوٹوں میں ایک سائیڈ پر پرنٹ اور دوسرا سادہ ہے، آج ہی سارے نئے نوٹ آئے ہیں، جن میں سے نہ جانے ایک ہزار کے نوٹوں کی کتنی گڈیاں صارفین کو چلی گئیں۔ ایک صارف نے ایک جانب پرنٹ اور ایک سائیڈ خالی والے کرنسی نوٹ واپس کیے تو ہمیں علم ہوا۔

صارف کی شکایت کے بعد مزید بنڈل چیک کیے تو ایسے مزید نوٹ ملے۔ کرنسی نوٹوں کے پیکٹ میں دو دو نوٹ اسی طرح جڑے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے غلط پرنٹ شدہ نوٹوں کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے لکہا کہ پی ایس پی کارپوریشن کے پاس غلط نوٹ الگ کرنے کا نظام موجود ہے، بڑے پیمانے کی پروڈکشن کے عمل میں ایسے نقائص کا خدشہ رہتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق کوالٹی چیک کے باوجود غلط پرنٹ شدہ چند نوٹ عوام تک پہنچنے کا امکان ہوتا ہے، این بی پی ماڈل کالونی برانچ کو نوٹ فراہم کیے گئے جس میں صرف 10 غلط شائع شدہ نوٹ سامنے آئے، نوٹوں کی مجموعی تعداد کے لحاظ سے یہ مقدار انتہائی معمولی ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق ترجمان اسٹیٹ بینک نور احمد کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ میں مس پرنٹنگ شاذونادر ہوتی ہے، نوٹ پر مس پرنٹنگ بڑے پیمانے پر نہیں ہوئی، شہری گھبرائیں نہیں، مس پرنٹنگ والے نوٹ تبدیل کرانے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری متعلقہ بینک برانچ اور اسٹیٹ بینک سے مس پرنٹنگ والے کرنسی نوٹ تبدیل کرا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کی ایک برانچ کو مس پرنٹنگ والے نوٹ بڑی تعداد میں بھیج دیے تھے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top