جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کی ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں اب بھی روشن

10 نومبر, 2023 15:07

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں لیکن ایک طریقہ اب بھی موجود ہے جس سے پاکستان اب بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، اگر پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو ‘پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 400 رنز بناکر انگلینڈ کو محض 112 رنز میں آؤٹ کردے’۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان زندہ بھاگ، وریندر سہواگ کا قومی ٹیم پر طنز

دوسری جانب اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کا سیمی فائنل میں جانے کا موقع بلکل نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ پاکستان کو یہ انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف 284 بالز یا یہ سمجھیں کہ 47.2 اوورز پہلے ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو کہ ناممکن ہے۔

سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور انکا نیٹ ریٹ +0.743 ہے جبکہ پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ +0.036 کے نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top