جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کا آپریشن سوفٹ رٹارٹ کے دوران بھارتی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا دعویٰ سچ ثابت

12 اپریل, 2023 10:46

اسلام آباد : بھارتی پائلٹس نے 2019 میں پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران گھبراہٹ میں اپنا ہی ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کی کورٹ مارشل رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔

بھارتی فضائیہ کی طرف سے گروپ کیپٹن سمن رائے چوہدری کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے، جبکہ ونگ کمانڈر شیام نیتھانی کو بھی سزا سنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : 64 سال قبل آج کے دن پاکستان نے حدود میں گھسنے پر بھارتی طیارہ مار گرایا تھا

ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے نتیجے میں بھارتی ایئر فورس کے 6 اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسیوں نے اُسی وقت بھارتی بلنڈر کا بھانڈا پھوڑا دیا تھا۔ بھارت نے پاکستانی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور جھوٹ قرار دیا تھا۔

آئے روز کے اسکینڈلز نے بھارتی افواج کی ساکھ اور عزت خاک میں ملا دی ہے۔ آپریشن سوفٹ رٹارٹ کی ہزیمت کو چھپانے کیلئے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ویر چکرا کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top