جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اداکارہ میرا کی بے نظیر بھٹو کا کردار کرنے کی خواہش

25 جون, 2019 15:36

لاہور:  پاکستانی اداکارہ میرا نے بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پاکستان کی مقبول اداکارہ میرا کبھی اپنی گلابی انگریزی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں تو کبھی مختلف اسکینڈلز  انہیں مشہور کرنے کا سبب بن جاتے ہیں۔ حال میں ان کا میڈیا کی توجہ کا بننا ان کی فلم ’’باجی‘‘ ہے، جس کی تشہیر میں وہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

حال ہی میں فلم کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران جب میرا سےپوچھا گیا کہ انہیں کون سا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے تو انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بے نظیر بھٹو کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

جبکہ ان کی فلم باجی 28 جون کو ریلیز ہوگی، جس کا مہوش حیات کا آئٹم نمبر’’گینگسٹر گڑیا‘‘ پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکاہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top