جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حبا بخاری نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا، مگر کون سا؟

11 اگست, 2024 17:38

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی اداکاری سے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر حبا بخاری کا ڈرامہ سیریل ‘جان نثار’ نشر ہورہا ہے جس میں حبا بخاری، دانش تیمور کی اہلیہ کا کردار ادا کررہی ہیں، دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی شاندار کارکردگی کے باعث یوٹیوب پر ڈرامے نے دیگر پاکستانی ڈراموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، ایک بلین ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘میرے بولڈ لباس، ٹانگیں دیکھانے پر شوہر کو اعتراض نہیں’

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد، حبا بخاری پاکستان کی وہ واحد اداکارہ بن چکی ہیں جن کے دو ڈراموں نے یوٹیوب پر ایک بلین ویوز حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین کس نے کہا؟

قبل ازیں حبا بخاری کے ڈرامہ فتور، جان نثار سیریل نے بھی یوٹیوب پر ایک بلین سے زائد ویوز حاصل کیے تھے جبکہ انکے مدمقابل اداکار وہاج علی اور فیصل قریشی تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top