جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کو مزید آئی ایم ایف پروگرام کی ضروت ہوگی: شمشاد اختر

16 نومبر, 2023 17:38

اسلام آباد: شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مزید آئی ایم ایف پروگرام کی ضروت ہوگی، اگر ہم نے اصلاحات نہ کیں تو پھر ملک نہیں چل سکتا۔

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے ہماری کاکردگی کی تعریف کی ہے، مہنگائی کم ہو رہی ہے، اخراجات کو مزید کنٹرول کرنا ہے، میکرو اکنامک صورتحال بہتر ہوئی ہے، پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ پلان لے کر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت میں مثبت رجحان سامنے آنا شروع ہوگیا ہے: نگراں وزیر خزانہ

شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ توانائی کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، ڈسکوز کا انتظام نجی شعبہ کو دینا ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے، اس وقت انٹرنیشنل مارکیٹ میں انٹرسٹ ریٹ بہت زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مزید آئی ایم ایف پروگرام کی ضروت ہوگی، اگر ہم نے اصلاحات نہ کیں تو پھر ملک نہیں چل سکتا، آئی ایم ایف کی قسط کے ساتھ مزید ادارے بھی فنڈز فراہم کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top