جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطے رکھنے کا خواہاں ہے: آرمی چیف

16 جولائی, 2021 20:05

راولپنڈی: آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطے رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی ناظم الامور انجیلاایگلر نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جنرل باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا جاتے وقت اشرف غنی بتا کر بھی نہ گیا جبکہ ہمیں پتہ تھا : طالبان

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے مختلف شعبوں میں طویل مدتی روابط کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے روایتی باہمی رابطے رکھنے کا خواہاں ہے، پاکستان دورس اور کثیرالجہتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا طالبان کی پیش قدمی پر گہری تشویش کا اظہار

امریکی ناظم الامور نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستانی کوشش کی تعریف کی اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top