جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی ٹک ٹاکر بن گئے

19 جولائی, 2021 11:22

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی ٹک ٹاکر بن گئے ہے۔

پاکستانی صدرِ  ڈاکٹر عارف علوی نے مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو جوائن کر لیا ہے۔

صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان ٹک ٹک پر بھی موجود ہیں۔

 

صدر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہےکہ کہ نوجوانوں میں مثبت سوچ اور جذبہ بڑھانے کے لیے ویڈیوز شیئر کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر صدر پاکستان کا ٹک ٹاک اکاونٹ بھی شیئر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو زیادہ سے زیادہ فالو کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ویڈیوز کا دورانیہ بڑھا کر تین منٹ تک کردیا۔

 ٹک ٹک پر ڈاکٹر عارف علوی کی پہلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں وہ کہتے ہے کہ میں پاکستان کا وہ  خواب دیکھنے والا شخص ہوں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے  پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کررہا ہے، نوجوان پاکستان کی تعمیر میں دلچسپی لیں یہ آپ کا ملک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top