پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کیلئے ڈبلن پہنچ گئی

08 مئی, 2024 11:45

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے ڈبلن پہنچ گئے جہاں ان کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج ڈبلن میں آرام کرے گی جبکہ ان کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی (کل) کو شیڈول ہے جب کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے دبئی پہنچ گئی

دورہ آئرلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں اسے 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

انگلینڈ اور قومی ٹیم کے درمیان میچز 22 سے 30 مئی تک کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے لیے اہم ہیں۔

بابر اعظم کا ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حارث رؤف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فاسٹ بولر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ توقع سے پہلے انجری سے صحت یاب ہوگئے جو پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہدف ٹرافی لانا ہوتا تھا لیکن بدقسمتی سے ٹرافی نہیں لا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top