پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے دبئی پہنچ گئی

07 مئی, 2024 11:09

قومی کرکٹ ٹیم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے لاہور سے دبئی پہنچ گئی جہاں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان اور حسن علی آئرلینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عامر ویزا تاخیر کے باعث بعد میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

دبئی سے ٹیم آئرلینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ یہ میچز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو: حسن علی کی پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر سے ملاقات

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ سے انگلینڈ جائے گی جہاں وہ انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ان کی ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے لیے اہم ہیں کیونکہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دوروں کے لیے روانہ ہوں گے۔

حارث رؤف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے فاسٹ بولر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ توقع سے پہلے انجری سے صحت یاب ہوگئے جو پاکستان کے لیے بہت اچھا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہدف ٹرافی لانا ہوتا تھا لیکن بدقسمتی سے ٹرافی نہیں لا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top