پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ویڈیو: حسن علی کی پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر سے ملاقات

06 مئی, 2024 10:45

کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے لیے برطانیہ میں موجود پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر سے ملاقات کی ہے۔

وزیر محمد 1954 میں پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم کے رکن تھے جنہوں نے 1952 سے 1959 کے درمیان 20 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ میں سب سے زیادہ 42 رنز بنائے تھے جس کی بدولت پاکستان نے ڈینس کومپٹن اور کپتان لین ہٹن پر مشتمل انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔

94 سالہ وزیر محمد برطانیہ کے سولی ہل میں رہائش پذیر ہیں جب کہ وہ 1954 پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کے واحد کھلاڑی ہیں جو ابھی حیات ہیں۔

واروک شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وزیر محمد کو حسن علی کے ساتھ اپنی کرکٹ کی کہانیاں شیئر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top