جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کا فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

26 اپریل, 2021 15:47

اسلام آباد : پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالیہ خطرناک پیشرفت کو سنگین تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مقبوضہ فلسطینی میں نمازیوں کو ہراساں کرنا، بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریاں تشویش ناک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، من مانی پابندیاں تشویشناک ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کے بعد سے ہی ان غیرقانونی اقدامات میں تیزی دیکھنے کو آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی فلسطینی علاقوں پر گولہ باری

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسرائیلی قبضہ فورسز کے ذریعہ انجام دی جانے والی ان پرتشدد کارروائیوں کی مذمت اور عالمی برادری سے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے فوری کارروائی کی اپیل کرتا ہے۔ پاکستان مستقل طور پرفلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ خطہ میں دیرپا امن کے لیے لازمی ہے کہ مسئلہ فلسطین کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر عمل کیا جائے۔ القدس الشریف اور اس سے ملحقہ علاقوں کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top