جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان اور اسپین کا افغانستان کے معاشی بحران پر یکساں مؤقف

10 ستمبر, 2021 15:26

اسلام آباد : اسپین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں معاشی بحران کسی کے بھی حق میں نہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپین کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اسپین کے وزیر خارجہ سے افغانستان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور اسپین کے مقاصد یکساں اور دونوں ملک امن کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن خطے کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ عالمی برادری کو افغانستان کی معاشی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ افغانستان کو انسانی بحران کی صورت حال سے بچانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ نے افغانستان کی معاشی بدحالی سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کردیا

ان کا کہنا تھا کہ دوحہ میں افغان امن عمل میں پاکستان نے اہم کردارا داکیا۔ عالمی برادری افغانستان کی بدلتی صورتحال اور استحکام میں کردار ادا کرے۔ افغانستان میں معاشی بحران کسی کے بھی حق میں نہیں۔ عالمی برادری اور عالمی ادارے افغانستان کیلئے مختص فنڈز بحال کریں۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان اور اسپین کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلق کا فروغ چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کے ساتھ افغانستان کی صورتحال سے متعلق بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کرنا چاہتے ہیں۔ یورپی یونین دنیا بھر میں انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے۔ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اور انسداد امداد کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top