جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاک چین اقتصادی راہداری کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے : وزیر خارجہ

07 جولائی, 2021 12:44

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں پاک چین تعلقات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل وقت میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر چین نے ہمیشہ پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی۔ پاک چین دوستی دونوں ملکوں کے عوام کے دلوں میں پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سائنو ویک ویکسین کی مزید 20 لاکھ ڈوز چین سے پاکستان پہنچ گئیں

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پر چین نے بہترین انداز میں قابو پایا۔ چین نے پاکستان کو ساڑھے تین ملین ویکسین کی خوراکیں مہیاء کیں۔ پاکستان کا محور خطے میں معاشی طو پر ترقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری معیشت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو مقررہ وقت میں مکمل کریں گے۔ چین میں 30 ہزار پاکستانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top