جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ شاہین کی بولنگ انتہائی اہم ہوگی: شاہد آفریدی

08 دسمبر, 2023 14:35

کراچی: شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی کے بولنگ اسپیل انتہائی اہم ہوں گے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہید آفریدی کا فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے متعلق کہنا تھا کہ شاہین دنیا کے کسی بھی بیٹر کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتا ہے جبکہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں بولنگ ان کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ ہوگا اور مجھے یقین ہے کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں روایتی اور ذہنی طور پر مضبوط ٹیم ہے اور اس کا سامنا کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم کھلاڑیوں میں جگہ بنانی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہوگی: وسیم اکرم

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا بیٹنگ آرڈر مضبوط ہے اور مجھے ایک اچھے مقابلے کی توقع ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا 14 دسمبر کو آغاز ہونے جا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top