جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقرر کردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹر کے خلاف کارروائی کا حکم

19 جولائی, 2021 13:35

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے عید الاضحی کے موقع پر مقرر کردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اور انتظامی افسران بس اڈووں پر جا کر خود چیکنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مقرر کردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں صفائی کا کام آؤٹ سورس، کچرے سے بجلی بنانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائد وصول کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top