جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

27 اپریل, 2021 12:26

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء پر اپوزیشن جماعتوں کا سیاست کرنا بے حسی اور سنگدلی کی انتہاء ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مخالفت برائے مخالفت میں انسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے سے باز نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کے لیئے اب بھی ہمارے دروازے کھلے ہیں : ناصر حسین شاہ

انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا ہے۔ دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ناعاقبت اندیش عناصر نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی تھی۔ اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے اس غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top