جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈاکڑز کی لاپرواہی، ایڈز میں مبتلا مریض دم توڑ گیا

19 جون, 2019 15:10

پنجاب: حکومت پنجاب نے ضلع چنیوٹ کے نواحی گاؤں بھٹی والا کی عوام کو زندہ درگور کردیا، ایڈز سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا مرنیوالوں کی تعداد 55 ہوگئی ایڈز کا خوف مکینوں کے سروں پر موت کا سایہ بن کر منڈلانے لگا۔

چنیوٹ کے نواحی گاؤں چک نمبر 127 ج ب میں ایڈز جیسی موذی مرض نے ایک اور نوجوان کو نگل لیا ایڈز سے متاثرہ مرنیوالے افراد کی تعداد 55 ہوگئی۔

رجوعہ سادات محلہ عباس پورہ کا رہائشی ناصر حسین کے خاندان کا کہنا ہے کہ ناصر حسین ایڈز کے مرض میں مبتلا تھا مگر محکمہ صحت اور ڈی ایچ کیو چنیوٹ کے ڈاکٹرز ناصر حسین کو ٹی بی کا مریض قرار دیتے ہوئے علاج کرتے رہے اور غلط بیانی سے کام لیتے رہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں بنایا گیا ایڈز سینٹر ایڈذ کے مریضوں کیلئے بند کردیا گیا ہے اور محکمہ صحت چنیوٹ کی اس مجرمانہ غفلت پر پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سمیت متعلقہ افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

متاثرہ خاندان نے وزیراعظم پاکستان آرمی چیف پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے چک نمبر 127 ج ب بھٹی والا میں ایڈز جیسی موذی مرض کی روک تھام کو ممکن بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top