جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماسکوا جنگی بحری ڈوبنے سے ایک رکن ہلاک، جبکہ 27 لاپتہ ہوئے : روس

23 اپریل, 2022 15:52

ماسکو : روس نے کئی دنوں کے بعد تسلیم کیا ہے کہ بحیرہ اسود کے بحری بیڑہ ڈوبنے کے بعد عملے کا ایک رکن ہلاک اور 27 لاپتہ ہو گئے تھے۔

وزارت دفاع نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ 13 اپریل کو آگ لگنے کے نتیجے میں بحری بیڑہ  کو گولہ بارود کے پھٹنے سے شدید نقصان پہنچا، جس کے دوران ایک سروس مین مارا گیا، عملے کے دیگر 27 ارکان لاپتہ ہو گئے۔ 396 اراکین کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی ماریوپول پر قبضہ کیلئے سر توڑ کوششیں، سڑکوں پر لڑائی جاری ہے : یوکرینی حکام

واضح رہے کہ یہ بحری بیڑہ یوکرین میں تقریباً دو ماہ سے جاری تنازعے میں روس کی بحری کوششوں کی رہنمائی کر رہا تھا اور بندرگاہی شہر ماریوپول کے محاصرے میں مرکزی کردار ادا کر رہا تھا۔

پینٹاگون کے ایک سینئر اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ ماسکوا جنگی جہاز کو بحیرہ اسود میں ڈوبنے سے پہلے دو یوکرائنی میزائلوں نے نشانہ بنایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top