مقبول خبریں
نیو کراچی میں سلنڈر دھماکہ، 8 سالہ بچہ جاں بحق ، 7 زخمی
کراچی : سلنڈر دھماکے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں دعا چوک کے قریب سلنڈر دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق 7 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ گھر کی پہلی منزل پر ہوا، جس سے گروانڈ فلور اور پہلی منزل شدید متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : گلشن اقبال کی ایک دکان میں آگ بجھانے والا سلنڈر زور دار دھماکا
جاں بحق بچے کی شناخت 8 سالہ مظہر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ انزیلہ، 5 سالہ فصل، 40 سالہ عادل 18 سالہ نوشین، 18 سالہ صبا اور 9 سالہ سیف اللہ زخمیوں میں شامل ہیں۔ زخمیوں کو پہلے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔