منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اب آپ آرام کریں، گھر کا کھانا روبوٹ بنائے گا

03 اگست, 2021 13:12

اب آپ کو کھانا پکانے کی ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے، حال ہی میں ماہرین نے ایسا روبوٹ بھی تیار کرلیا جو گھر کا کھانا بنا سکتا ہے۔

یہ باقاعدہ ہاتھ اور پاؤں والا روبوٹ نہیں بلکہ ایک اسمارٹ آلہ ہے جو 3 آسان مراحل میں کام کرتا ہے، اول کھانے کی ترکیب منتخب کریں، دوم اجزا ایک جگہ رکھیں، سوم چھوٹے مرتبان اجزا سے بھریں اور بٹن دبا دیں، اس طرح اولیور ریسپی کو دیکھتے ہوئے بقیہ کام از خود کرلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بوسنیا ہرزیگووینا کاپہلا موسیقارروبوٹ

اس کے اوپر رکھے برتنوں سے وقفے وقفے سے اجزا نکل کر شامل ہوتے رہتے ہیں اور اندر موجود روبوٹک چمچ کھانے کو اپنے انداز سے تیار کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مختلف شعبوں میں کام کرنے والے روبوٹ

کھانا بننے کے بعد اسے کھولنا، بند کرنا اور دھونا بہت آسان ہے کیونکہ اس کے اندر چمچہ اور ہانڈی بھی یہی روبوٹ ہے۔

اس کے ایک یونٹ کی قیمت 630 ڈالر ہے جبکہ اس کی 2 سالہ وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top