منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اب آپ واٹس ایپ وائس میسج پڑھ بھی سکتے ہیں، مگر کیسے؟

14 ستمبر, 2021 13:35

واٹس ایپ صارفین کی سہولت کے لیے دن بہ دن مختلف اور نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں تاہم اب وائس میسجز ٹرانسکرپشن فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، واٹس ایپ وائس میسجز کا نیا ٹرانسکرپشن فیچر آئی او ایس پر آزمائش کے مراحل میں ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فیچر سے آئی او ایس سمیت اینڈرائیڈ صارفین بھی فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے منی ہائسٹ کے مداحوں کیلئے نیا فیچر متعارف کرادیا

ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوتی پیغام موصول ہونے پر صارف کی اسکرین پر ایک پاپ اپ آئے گا ، اگر صارف اوکے کرتا ہے تو اس کے بعد موصول ہونے والا صوتی پیغام ایپل اسپیچ انجن کو ٹرانسکرپشن کے لیے بھیجا جائے گا۔

اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ فیچر ایک آپشنل فیچر ہوگا جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کی اجازت درکار ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top