منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اب آپ ٹوئٹر سے پیسے بھی کما سکتے ہیں، جانیئے کیسے!

04 ستمبر, 2021 13:49

سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، اس فیچر کی مدد سے ٹوئٹر صارفین اپنے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے سپر فالوورز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے تحت صارفین، اپنے سبسکرائبرز کے لیے شیئر کیے گئے مواد کے پیسے وصول کرسکیں گے۔

ٹوئٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا، یہ فیچر ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے اپنی ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کردیا

سپر فالوز صارفین ماہانہ بنیادوں پر 3، 5 یا 10 ڈالر اسٹرائپ سے ہونے والی ادائیگی کے ذریعے وصول کرسکتے ہیں، تھرڈ پارٹی فیس کے صارفین سبسکرپشن سے 97 فیصد ریونیو کماسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جب صارفین 50 ہزار ڈالر کی لائف ٹائم مونیٹائزیشن تک پہنچ جائیں گے تو وہ تھرڈ پارٹی فیس کے بعد 80 فیصد تک آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے لیے اہل ہونے کے لیے، کم از کم 10،000 فالوورز اور عمر 18 سال ہونے کی ضرورت ہے اور لازمی ہے کہ صارف نے پچھلے 30 دنوں میں 25 مرتبہ ٹوئٹ کیا ہو اور وہ ٹوئٹر کی سپر فالوز پالیسی پر پورا اترتا ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top