منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اب ناسا کے خلا باز ڈیزائنر سوٹ پہن کر چاند پر جائیں گے

10 اکتوبر, 2023 15:44

واشنگٹن: اب ماضی کے خلائی ملبوسات کا عہد ختم ہونے والا ہے، اب امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلا باز ڈیزائنر اسپیس سوٹ پہن کر چاند پر قدم رکھیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ناسا کی جانب سے 2025 میں آرٹیمس 3 مشن کے تحت خلا بازوں کو چاند پر اتارا جائے گا، جن کے لیے معروف فیشن کمپنی پراڈا اسپیس سوٹ ڈیزائن کرے گی۔

فیشن کمپنی یہ اسپیس سوٹ ایک خلائی کمپنی Axiom Space کے ساتھ مل کر تیار کرے گی۔

اس حوالے سے Axiom کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پراڈا اس منصوبے کے لیے اپنی مہارت کا استعمال کرکے مستقبل کے اسپیس سوٹ تیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ناسا کا اپنی اسٹریمنگ سروس ’ناسا پلس‘ متعارف کروانے کا اعلان

ناسا کے خلا باز پروفیسر جیفری ہوفمین نے کہا کہ پراڈا کے پاس کپڑوں کی مختلف اقسام کی تیاری کا تجربہ موجود ہے جسے استعمال میں لا کر یہ کمپنی اسپیس سوٹ تیار کر سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top