جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ جنگ بندی؛ معاہدے کے امکانات معدوم ہونے لگے، مگر کیوں؟

22 اگست, 2024 18:47

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے قابض اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات اور اس کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے طویل گفتگو کی اور غزہ جنگ بندی پر فوری زور دیا۔

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی یہ آخری کوشش ہے کیونکہ اسکے امکانات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں، کیوں کہ اسرائیل فلاڈیلفیا میں اسرائیلی فوج کی موجودگی پر قائم ہے جبکہ مزاحمتی تحریکیں اسکے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی انٹیلیجنس سربراہ 7 اکتوبر کی ناکامیوں کا اعتراف کرکے رو پڑے

العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز میں آج اس حوالے سے اہم اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے امریکی منصوبے پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ناکارہ اسرائیلی فوج، حماس کو شکست نہ دے سکی تو الزامات لگادیے

اسرائیل کے فلاڈیلفیا میں اپنی فوجیوں کی موجودگی پر قائم رہا تو قاہرہ میں ہونے والا اجلاس ہونا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ میں ابتک صہیونی افواج ابتک 40 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کرچکا ہے جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top