جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا قائل نہیں، انہی لڑکوں نے نمبر ون بنایا یہی میچر جتوائیں گے: بابر اعظم

26 ستمبر, 2023 15:13

لاہور: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے، ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، میں ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا قائل نہیں ہوں۔

ورلڈکپ کے لیے بھارت روانگی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہی کھلاڑیوں نے پاکستان کو نمبر ون بنایا ہے، مجھے پتہ ہے کہ کون میرے لیے اور ٹیم کے لیے فائٹ کرتا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے، کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے، سابق کرکٹرز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے، ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری ہے، کوشش کریں گے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں، میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہا ہوں، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں، ان ہی لڑکوں کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے ہیں، میں ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا قائل نہیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دو میچز میں ہم اچھا نہیں کھیلے، فیلڈنگ میں کمی تھی، بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہر میچ میں ایک جیسی غلطی نہیں ہوتی، ایک غلطی کو کور کرتے ہیں تو دوسری آجاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کوالٹی بیٹر ہیں، وہ ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں: گوتم گمبھیر

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ورلڈکپ میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی، اسے ہم کافی یاد کریں گے، وہ شاہین کے ساتھ جیسی بولنگ کرتا تھا وہ ہمیں مختلف وائب دیتا تھا، نسیم کے بعد جو بہترین چوائس تھی اسے ٹیم میں لائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق، کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے حسن علی کو منتخب کیا کیونکہ اس کے پاس تجربہ بھی ہے، ابھی نہیں بتاسکتا کہ شاہین کے ساتھ کون نیا گیند کرے گا، قومی ٹیم کو یہی پیغام دیا ہے کہ پہلے بھی کرتے آئے ہیں اور اب بھی کرنا ہے، ہمارا ایک میچ پر فوکس نہیں سب پر ہے، 2019 سے ہم آٹھ سے نو کھلاڑی ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے اسپنرز بہت اچھے ہیں، مانتا ہوں پرفارم نہیں کیا لیکن ایسا نہیں کہ وہ اچھے نہیں، پاکستان ٹیم میں کھیلنا آسان نہیں، وہ اچھے ہیں تبھی ٹیم میں ہیں۔

سینٹرل کانٹریکٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ ویزے آچکے ہیں اور ہم جا رہے ہیں، سینٹرل کانٹریکٹ پر بات ہو رہی ہے اور جلد ہوجائیں گے، پی سی بی نے ہمیشہ کھلاڑیوں کا اچھا سوچا ہے اس بار بھی اچھا ہی ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top