جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نور بخاری کی بھی سیاست میں انٹری، کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

28 دسمبر, 2023 14:29

 

پاکستانی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سیاست کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے لیے دے دیے۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سیاست میں انٹری کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

اداکارہ نور نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے آئی پی پی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات جمع کروا دیئے۔

سیاست میں قدم رکھنے کے فیصلے کے ساتھ اداکارہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی اہلیہ ہیں، نور ماضی میں شوبز انڈسٹری کا ایک بڑا نام رہی ہیں، بےشمار فلموں میں انہوں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کچھ برس قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

41 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی۔

اداکارہ نور بخاری کی چوتھی شادی بھی 2 سال سے کم عرصے تک چلی اور ستمبر 2017 میں ان کی چوتھی شادی ختم ہوگئی۔

اس کے بعد 2020 میں ہی نور بخاری کی عون چوہدری جو انکے تیسرے شوہر بھی رہ چکے ہیں، سے دوبارہ شادی کی خبر سامنے آئی تھی اور انسٹاگرام پر نور نے چند تصاویر بھی جاری کی تھیں جس نے ان خبروں کی تصدیق بھی کردی تھی۔

واضح رہے کہ نور بخاری سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کی قریبی دوست ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے سیاست میں نہ ہونے کے باوجود پاکستانی سیاست کا حصہ بنتی نظر آئی ہیں۔

وہ اکثر و بیشتر سیاسی منظر نامے پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بھی بن چکی ہیں۔

یہ پڑھیں : شراب کی بوتل اور بولڈ لباس، حرا عمر پرمداحوں کی شدید تنقید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top