جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دھاندلی نہیں ہو رہی اپوزیشن کے کرتوت شکست کی وجہ بنیں گے: مراد سعید

12 جولائی, 2021 18:03

کوٹلی: مراد سعید کا کہنا ہے کہ دھاندلی نہیں ہورہی اپوزیشن کے کرتوت شکست کی وجہ بنیں گے، ن لیگ کی لوٹ مار سب کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر کوٹلی میں رہنما تحریک انصاف مراد سعید کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ابو بچاؤ مہم لے کر یہ جی بی کی طرح آزاد کشمیر میں پہنچے ہیں، پی ٹی آئی نے گلگت میں مہم کے دن ہی جیت کا فیصلہ سنادیا تھا، 2 دن سے ان لوگوں کی چیخیں سن رہا ہوں۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ دھاندلی نہیں ہورہی آپ کے کرتوت شکست کی وجہ بنیں گے، ماضی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 3،3باریاں لیں، ان جماعتوں نے صحت کے حوالے سے کیا اقدامات کیے، کیا دونوں جماعتوں نے اسکولز، انفراسٹرکچر پر کام کیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے انتخابی قوانین میں ترمیم کرکے دھاندلی کا پیکج بنا دیا : احسن اقبال

ان کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین پرچی لہرا کر آزاد کشمیر پہنچا، جس کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں وہ یہاں پہنچی، مریم نواز، بلاول بھٹو عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنارتے رہے، آپ مودی کو نواسی کی شادی پر گھر بلا کر دعوت کا اہتمام کرتے تھے، کلبھوشن کے پکڑے جانے پر ان کی زبان بند ہوجاتی ہے، مودی کی حلف برداری پر گئے تو کشمیری لیڈرز نہیں اداکاروں سے ملے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے دنیا میں کشمیر پر کبھی بات نہیں کی، نواز شریف بتائیں انہوں نے کشمیریوں کا مقدمہ کب لڑا، ن لیگ کی لوٹ مار سب کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top