جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ٹھٹھہ اسپتال میں ہیپاٹائٹس کی دوائیں موجود نہیں

27 مئی, 2019 14:14

سندھ: حکومت کی عدم توجہ سے ڈی ایچ کیو اسپتال ٹھٹھہ میں ہیپا ٹائٹس کی دوائیں ہی موجود نہیں، غریب عوام پرائیویٹ کلینکس سے مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں۔

سائیں سرکار نے ٹھٹھہ کے اسپتالوں کو نام نہاد این جی اوز کے حوالے کردیا ہے۔ سالانہ اربوں روپے کی بجٹ جاری ہونے کے باوجود ان اسپتالوں میں کسی بھی قسم کی بہتری دکھائی نہیں دیتی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال ٹھٹھہ میں ہیپاٹائٹس کی دوائیں نایاب ہیں۔ اسپتال میں آئے دن مریضوں کی ہلاکت کا سلسلہ بھی تیز ہوچکا ہے۔

سرکاری اسپتالوں کی غفلت لاپرواہی کی صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود بھی سندھ کے محکمہ صحت نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top